file photo

دنیا کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں:انتونیو گوٹریز
07 اگست 2017 (08:24)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریزنے تمام ملکوں پرزوردیاہے کہ دنیا کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔یہ بات انہوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما پردنیا کی پہلی ایٹمی بمباری کے بہترسال مکمل ہونے پر سالانہ یادگاری تقریب میں اپنے ایک پیغام میں کہی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ممالک پریہ خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔