ذرائع کاکہناہے کہ ملک کے پٹرولیم کے شعبے میں دس ارب ڈالر سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

file photo

حکومت نے تیل اورگیس کے شعبےمیں کھدائی کے 46لائسنسوں اور33مقامات پرزمین پٹے پردینے کی منظوری دیدی
07 اگست 2017 (08:06)
0

پٹرولیم اورقدرتی وسائل کی وزارت نے تیل اورگیس کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کیلئے تیل اورگیس کے چھیالیس لائسنس اورتینتیس مقامات پرزمین پٹے پردینے کی منظوری دی ہے۔وزارت کے سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ تیل کمپنیوں نے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ایک سواناسی اور ایک سو چورانوے آزمائشی کنویں کھودے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سوایک مقامات پر تیل اورگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملکی وسائل کے ذریعے یومیہ چورانوے کروڑ چالیس لاکھ مکعب فٹ گیس اوربتیس ہزار تین سو تینتالیس بیرل تیل ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں شامل کیاگیا ہے اسی طرح ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار یومیہ نوے ہزاربیرول تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ملک کے پٹرولیم کے شعبے میں دس ارب ڈالر سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔