file photo

کوہلواور ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ،4دہشتگرد ہلاک
07 اگست 2017 (07:43)
0

کوہلو اورڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کے دوران چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا، اُن سے دھماکہ خیزمواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے ۔
کارروائی میں ایف سی بلوچستان کاایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
ہلاک ہونیوالے دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں او ر دوسری تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔