تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیربلیغ الرحمان نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پانامہ پیپرزمقدمےمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرے گی:بلیغ الرحمان
07 اگست 2017 (07:06)
0

تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیربلیغ الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پانامہ پیپرزمقدمے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرے گی۔
ملتان میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف نے حکومت کے میٹروبس جیسے بڑے منصوبوں کو ہمیشہ ہدف تنقید بنایا۔
بلیغ الرحمان نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے تقریباً تمام محکموں میں شفافیت آئی ہے۔