یہ اتفاق رائے تہران میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اورایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

پاکستان اورایران کا پارلیمانی تعلقات کومزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تجارت کاحجم بڑھانے پراتفاق
07 اگست 2017 (07:01)
0

پاکستان اورایران نے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اوردوطرفہ تجارت کاحجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے تہران میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اورایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ اورعلاقائی امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔
میاں رضاربانی اور ان کے وفد نے دوسرے ایرانی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
سینیٹ کے چیئرمین ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرعلی لاریجانی کی دعو ت پرایران کا دورہ کررہے ہیں وہ صدرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔