یہ کاونٹرز اسپورٹس کمپلیکس بنوں، گورنمنٹ ڈگری کالج مماش خیل اور گورنمنٹ کامرس کالج بنوں ٹائون شپ میں قائم کئے گئے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والوں کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک نظام کے خصوصی کاونٹرز
07 اگست 2014 (21:05)
0

خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بائیو میٹرک نظام کے تحت تصدیق کیلئے خصوصی کاونٹرز قائم کئے ہیں۔ یہ کاونٹرز اسپورٹس کمپلیکس بنوں، گورنمنٹ ڈگری کالج مماش خیل اور گورنمنٹ کامرس کالج بنوں ٹائون شپ میں قائم کئے گئے ہیں۔ 

ایسے بے گھر افراد جن کو اثیارپختونخوا پروگرام کے تحت آٹھ ہزار روپے کی پہلی قسط نہیں ملی وہ اپنی رقم بائیو میٹرک مشین میں انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کروانے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ ادارے نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل بے گھر افراد بنوں کے یو بی ایل اومنی سینٹرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایثارپختونخوا پروگرام کے تحت انھیں پہلی قسط کی ادائیگی کی جاسکے۔