نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

پاکستان کا تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ
07 اپریل 2017 (22:36)
0

پاکستان نے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی 2014میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے نیک شگون تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے۔


comments powered by Disqus