عبدالعزیز بن محمد الشیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ
07 اپریل 2017 (22:23)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کے روز پشاور میں امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبدالعزیز بن محمد الشیخ بھی امام کعبہ کے ہمراہ تھے۔
گورنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آزمودہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سعودی عرب میں مقدس مقامات کے باعث اسکی عزت اور احترام کرتاہے۔