وزیرمملکت نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں ملک بھر میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی شرح میں 26 فیصد تک کمی آئی ۔

پرائمری سکولوں میں بچوں کے اندراج کی شرح میں17فیصداضافہ ہوا ،بلیغ
07 اپریل 2017 (20:38)
0

گزشتہ تین سال میں ملک بھر میں سکول نہ جانے والے بچوں کی شرح میں چھبیس فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ پرائمری سکولوں میں بچوں کے اندراج کی شرح میں سترہ فیصداضافہ ہوا ہے۔

یہ بات وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم تک رسائی، اساتذہ کی بھرتی اور سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ہے۔


comments powered by Disqus