چینی کمپنی کے وفد کی سندھ سرمایہ کاری بورڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن سے ملاقات ۔

چینی کمپنی کی کراچی میں تیل صاف کرنے کا کارخانہ لگانے کی پیشکش
07 اپریل 2017 (20:34)
0

ایک چینی کمپنی MINGYUAN HOLDINGS گروپ لمیٹڈ نے دوارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے صوبہ سندھ میں کراچی کے قریب ایک تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگانے کی پیشکش کی ہے ۔

یہ پیشکش چینی کمپنی کے وفد نے جمعہ کے روز کراچی میں سندھ کے سرمایہ کاری بورڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن سے ملاقات میں کی۔
تخمینے کے مطابق تیل صاف کرنے والا کارخانہ سالانہ ایک کروڑ ٹن سے زائد تیل صاف کرے گا ۔
انہوں نے کراچی میں پوسٹ قاسم کے قریب یا دیبجی ،گھارو ، نوری آباد ، ٹھٹھہ یا کوٹری میں تیل صاف کرنے والا کارخانے لگانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔