وزیر مملکت نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف منفی سیاست کو فروغ اور قومی اداروں کو مسلسل ہدف بنا رہے ہیں۔

File photo

عمران بے بنیاد الزامات کے بجائے خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں،مریم اورنگزیب
07 اپریل 2017 (20:24)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وفاقی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
جمعہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیںاور قومی اداروں کو مسلسل ہدف بنا رہے ہیں۔