صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کا نامکمل ایجنڈا ہے،مسعود خان
07 اپریل 2017 (19:49)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

صدر نے برطانوی پارلیمانی وفد سے ، جس نے جمعہ کے روز مظفر آباد میں اُن سے ملاقات کی ، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
انہوں نے وفد کے ارکان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
برطانوی پارلیمانی وفد کے سربراہ رحمان چشتی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کی جانب سے انہیں مظفر آباد کا دورہ آزادی سے کرنے کی اجازت دینے کو سراہا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھجوائے۔


comments powered by Disqus