معاون خصوصی نے کہا کہ اس قسم کے مذاکرات سے امریکہ میں پاکستان اور اس کی پالیسیوں اور بدلتے ہوئے زمینی حقائق کے بارے میں تاثر تبدیل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

طارق فاطمی کا پاکستان امریکہ کے درمیان مسلسل مذاکرات اور روابط پر زور
07 اپریل 2017 (19:36)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل مذاکرات اور روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں سابق اعلیٰ امریکی حکام اور جنوبی ایشیا کے بارے میں ماہرین کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذاکرات سے امریکہ میں پاکستان اور اس کی پالیسیوں اور بدلتے ہوئے زمینی حقائق کے بارے میں تاثر تبدیل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
معاون خصوصی نے گروپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ملکی سلامتی کی بہتر صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور اس میں پائے جانے والے امکانات کے بارے میں حوصلہ افزا تجزیئے حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کا مظہر ہے۔
وفد سفارتکار رابن رافیل اور رچرڈ بائوچر مزTRICIA بیکن، مسٹر ڈیوڈ سمتھ اور مسٹر مائیکلKugelmau پر مشتمل تھا۔۔
گروپ اسلام آباد میں علاقائی امن کے ادارے کے زیر اہتمام پاک امریکہ دوطرفہ مذاکرے کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔