وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر 2 لاکھ20 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔

حکومت ہر سطح پرشفافیت و اہلیت یقینی بنانے کو ترجیح دیتی ہے،شہبازشریف
07 اپریل 2017 (17:39)
0

پنجاب کے وزیرا علیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی جس میں صوبے کے مختلف پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر 2 لاکھ20 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سولہ اضلاع میں ''خادم پنجاب زیور تعلیم'' پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہر سال طالبات کو چار ارب روپے مالیت کے وظائف دیئے جائیں گے۔


comments powered by Disqus