امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات پر غور۔

کراچی،ڈی جی رینجرز کا صوبے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
07 اپریل 2017 (17:34)
0

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے روز رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوا جس کی صدارت سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے کی۔

اجلاس میں صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیہون دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور سانحے کے بارے میں حقائق سے پردہ اٹھانے کے لئے ایک حکمت عملی وضع کی گئی۔
اجلاس میں رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔