چودھری نثار نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مدد سے راولپنڈی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ایک بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

حکومت عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے،وزیر داخلہ
07 اپریل 2017 (17:25)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو تیسرے پہر راولپنڈی میں چکلالہ ویلفیئر سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مدد سے راولپنڈی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ایک بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سکینڈلز اور دہشت گردی کے واقعات گزشتہ حکومت کے دور میں روز کا معمول بن گئے تھے تاہم اب صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور حکومت ملک سے اس کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔