نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔

حکومت اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے:وزیراعظم
07 اپریل 2017 (16:21)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں پاورکنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کے صدریان زی اونگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے باتیں کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے میں مددملے گی جو حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔
نواز شریف نے چین کی کمپنی کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ترسیلی لائنوں اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت آبی وسائل اور بجلی کے پیداوار منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ Yan Zhiyong نے وزیراعظم کو بتایا کہ چین میں توانائی کے مختلف شعبوں میں ایک سو پاکستانی انجنئیروں کو تربیت دی گئی ہے جو پورٹ قاسم بجلی منصوبے پر کام کریں گے۔


comments powered by Disqus