سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر نے دفاع ، معیشت اور سیاست سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امام کعبہ کا علماء پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور
07 اپریل 2017 (16:13)
0

امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے علماء پر زور دیا ہے کہ وہ عصر حاضر کے چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
وہ آج دوپہر اضاخیل نوشہرہ میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے۔ امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے پیل کی کہ وہ قرآن اور سنت کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ وہ اس دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ امام کعبہ نے نماز جمعہ بھی پڑھائی۔
اس سے قبل جمعیت علماء اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر صالح بن عبدالعزیز بن محمد الشیخ نے دفاع ، معیشت اور سیاست سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل اور افغانستان، عراق اور یمن میں امن کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔