وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں کئی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں نے بھی اس بڑے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کااقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کیلئے برطانیہ کی خواہش کا خیرمقدم
07 اپریل 2017 (15:23)
0

پاکستان نے اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کے لئے برطانیہ کی خواہش کا خیرمقدم کیا ہے۔یہ بات منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ریڈیو پاکستان کی نمائندہ صوفیہ صدیقی سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں کئی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں نے بھی اس بڑے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین تک محدود ہے بلکہ یہ علاقائی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے خطے کے باہر روابط کو فروغ حاصل ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جس نے ملک کے تشخص کو تبدیل کر دیا ہے پاکستان کو پیداوار اور تجارت کا مرکز بنا دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی شرح نمو کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی
ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گرد حملوں کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور آج سلامتی کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے۔


comments powered by Disqus