عالمی برادری تنازع کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے:سید علی گیلانی
07 اپریل 2017 (15:19)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے ۔آج سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نکی پیلے کے بیان کے خلاف بھارتی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا موقف غیرمصدقہ ہے اور جموں وکشمیر پر ان کا قبضہ غیرمنصفانہ اور غیرقانونی ہے۔
اس سے قبل نکی پیلے نے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور بات چیت میں ثالث کا موثر کردار اداکرے گا۔


comments powered by Disqus