قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد انتہائی پیچیدہ ہے اور افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے صف اول کے ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے:ناصر جنجوعہ
07 اپریل 2017 (15:07)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے صف اول کے ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے ۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے چار عشروں سے قربانیاں دے رہا ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاک افغان سرحد انتہائی پیچیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک نظام کو تباہ کر دیا ہے ۔
بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ جب راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کا چارج سنبھال لیں گے تو ایرانی تحفظات دور کر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسکے عوام ایران سے بہت پیار اور محبت رکھتے ہیں اور جنرل راحیل شریف ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو ایران کے مفاد کے خلاف ہو۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی نامزدگی کو فرقہ واریت کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے ۔


comments powered by Disqus