ممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہو گا اور ان کیلئے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپریشن ردالفساد سے حقیقی معنوں میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا:صدر
07 اپریل 2017 (14:53)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد سے حقیقی معنوں میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا ۔وہ آج اسلام آباد میں کوئٹہ سٹاف اینڈ کمانڈ کالج کے حکام سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ مسلح افواج نے بلوچستان سے امن وامان کے مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہو گا اور ان کے لئے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔


comments powered by Disqus