سائنسدانوں نے G.J 1132 نامی سیارے کا مطالعہ کیا ہے جو ہماری زمین سے ایک اعشاریہ چار گنا بڑا ہے اور 39 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

سائنسدانوں نے پہلی بار زمین کی ساخت جیسے سیارے کا پتہ لگایا
07 اپریل 2017 (14:37)
0

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار زمین کی ساخت جیسے ایک سیارے کا پتہ لگایا ہے۔انہوں نے G.J 1132 نامی سیارے کا مطالعہ کیا ہے جو ہماری زمین سے ایک اعشاریہ چار گنا بڑا ہے اور 39 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
ان کے مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سرارتھ گیسوں کی ایک بڑی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے جو پانی یا میتھین گیس یا دونوں کا مجموعہ ہے۔