امریکی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے حملے سے پہلے روسی فورسز کو آگاہ کر دیا تھا اور فوجی اڈوں میں ان مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جہاں روسی فوجی موجود تھے

07 اپریل 2017 (13:24)
0

شام کے شہر ادلیب میں کیمیاوی حملے کے جواب میں امریکی جنگی بحری جہازوں نے ادلیب صوبے میں انسٹھ کروز میزائل داغے ہیں۔ایک بیان میں امریکہ نے مہذب ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں خونریزی بند کرانے کے لئے امریکہ کی حمایت کریں۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے حملے سے پہلے روسی فوج کو آگاہ کر دیا تھا اور فوجی اڈے میں ان مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جہاں روسی فوجی موجود تھے تاہم روس نے امریکی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
ترکی ، فرانس ، آسٹریلیا ، برطانیہ اور شام میں حزب اختلاف نے امریکہ کے کروز میزائل حملوں کی حمایت کی ہے۔ادھر شام کے انسانی حقوق کے بارے میں مبصر ادارے نے امریکی حملے میں ایک ائرکموڈور سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


comments powered by Disqus