وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ حکومت آئندہ سال تک سکولوں میں سوفیصد داخلوں کا ہدف حاصل کر لے گی۔

چالیس ارب روپے کی لاگت سے 52000سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں:شہباز شریف
07 اپریل 2017 (13:14)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔آج جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال تک سکولوں میں سوفیصد داخلوں کا ہدف حاصل کر لے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چالیس ارب روپے کی لاگت سے باون ہزار سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں اور پرانے سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو کیلئے سولہ ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔