تین روزہ 14 ویں بین الاقوامی نمائش " میراکراچی ، ہم آہنگی کا مرکز" کے انعقاد کا مقصد کراچی کے تشخص کو دوبارہ بحال کرنا ہے ۔

حکومت کراچی شہر کا سنہری دور واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے:مرادعلی شاہ
07 اپریل 2017 (13:02)
0

تین روزہ 14 ویں بین الاقوامی نمائش " میراکراچی ، ہم آہنگی کا مرکز" آج کراچی میں شروع ہوئی۔اس نمائش کا مقصد کراچی کے تشخص کو دوبارہ بحال کرنا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو مثبت اشارے دینا ہے کہ شہر میں تجارتی سرگرمیاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔مقامی اور غیرملکی برانڈز کی طرف سے اپنی مختلف اشیاء نمائش میں رکھی گئی ہیں اور توقع کی جار رہی ہے کہ تاجروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ نمائش میں شرکت کریں گے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت شہر کا سنہری دور واپس لانے اور روشنیوں کے پرامن شہر کے طور پر ساکھ بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔