مقصد ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو سال 2012 میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہو گئے تھے۔

سانحہ گیاری کی 5ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
07 اپریل 2017 (12:25)
0

گیاری سانحے کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے جس کا مقصد ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو سال 2012 میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہو گئے تھے۔
سیاچن گلیشیر کے قریب تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر گیاری سیکٹر میں فوجی اڈے پر برفانی تودہ گرنے سے 140سے زائد فوجی اور سویلین ٹھیکیدار دب گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد پاک فوج کی طرف سے شروع کئے گئے تلاش کے آپریشن میں 29 مئی کو تمام دب جانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا گیا تھا۔