وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کمیٹی انتخابی اصلاحات سے متعلق مزید تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

انتخابی اصلاحات کا بل اگلے ہفتے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کیا جائے گا: اسحق ڈار
07 اپریل 2017 (12:16)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل اگلے ہفتے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بل کا مسودہ مالی سال دوہزارسترہ اٹھارہ کے بجٹ سے پہلے پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی انتخابی اصلاحات سے متعلق مزید تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی اپنا کام بدھ تک مکمل کر لے گی۔
اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت مردم شماری کو پروگرام کے مطابق مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔