امریکی صدر کا یہ اعلان شام میں کیمیائی حملے جواب میں امریکہ کی جانب سے آج صبح شامی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کئے جانے کے بعد آیا ہے۔

تمام مہذب ملک شام میں خونریزی روکنے کیلئے مل کر کام کریں : ڈونلڈ ٹرمپ
07 اپریل 2017 (12:12)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام مہذب ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں خونریزی روکنے اور ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان شام میں کیمیائی حملے جواب میں امریکہ کی جانب سے آج صبح شامی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کئے جانے کے بعد آیا ہے۔
اس حملے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔