صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے اُس اڈے کیخلاف حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کے روز حملہ کیاگیا

07 اپریل 2017 (09:40)
0

امریکہ نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے پرمشتبہ کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے جواب میں شام میں مختلف اہداف پر میزائل حملہ کیاہے۔پینٹاگون کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں امریکی جنگی بحری جہاز سے تقریباً پچاس ٹام ہاک کروزمیزائل فائرکئے گئے۔

ادھر شام کے انسانی حقوق کے بارے میں مبصر ادارے نے شامی ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں ایک ائرکموڈور سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مبصر ادارے نے کہا ہے کہ ہوائی اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہRex Tillerson نے کہاتھا کہ شام کے مستقبل میں صدربشارالاسد کے کردار کی کوئی گنجائش موجودنہیں ہے۔صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے اُس اڈے کیخلاف حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کے روز حملہ کیاگیا۔انہوں نے تمام مہذب ملکوں پر زوردیا کہ وہ شام میں تنازع کے خاتمے میں مدد دیں۔