منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ یہ بڑا منصوبہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کررہا ہے

اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ، وسطی ایشیا ، چین کی 3 ارب آبادی آپس میں ملائے گا:احسن
07 اپریل 2017 (08:54)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا اور چین کی تین ارب آبادی کو آپس میں ملائے گا۔
وہ اسلام آباد میں ایک کاروباری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
احسن اقبال نے کہاکہ یورپی یونین کے تقریباً تمام ملکوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہارکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بڑا منصوبہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کررہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکہ کے سفیرڈیوڈہیل نے کہاکہ پاکستان کا کاروباری طبقہ عالمی سطح پر کسی سے بھی مقابلہ کرسکتاہے۔
مارٹن Dow گروپ کے چیئرمین جاوید اخائی نے کہاکہ پاکستان تیزی سے اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کا درجہ حاصل کررہاہے۔
وزارت منصوبہ بندی وترقی اور اصلاحات نے مارٹنDow اور Nut Shell فورم کے اشتراک سے دوروزہ کانفرنس کااہتمام کیاتھا۔


comments powered by Disqus