وزیردفاع نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے

file photo

اگلے سال متعدد بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی: آصف
07 اپریل 2017 (08:40)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اگلے سال متعدد بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی۔
ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلے سال مزید آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔
ایک سوال پروزیردفاع نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے ملک میں مردم وخانہ شماری کے عمل میں مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔
ایک اور سوال پرخواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات میں تنائو کی بڑی وجہ بھارتی اثرورسوخ ہے۔