اس دن کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک سمیت مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے

file photo

مقبوضہ کشمیر: نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ، آج عزم کی تجدید کا دن منایا جائے گا
07 اپریل 2017 (08:26)
0

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کابائیکاٹ کرنے کی مہم کے سلسلے میں آج عزم کی تجدید کادن منایاجارہاہے۔
اس دن کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک سمیت مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
بھارتی مقبوضہ اسلام آباد اور سرینگر کے حلقوں میں نو اور بارہ اپریل کو ہونیوالے نام نہاد انتخابات کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
مشترکہ حریت قیادت نے ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم میں اسی جوش وجذبے کامظاہرہ کریں جس کااظہار دوہزارسولہ میں مشہورعوامی تحریک کے دوران دیکھاگیاتھا۔


comments powered by Disqus