file photo

برطانیہ ، فرانس اور امریکہ ، اقوام متحدہ سے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سےمتعلق قرار داد پر رائے شماری کرانے پر زور
07 اپریل 2017 (07:32)
0

برطانیہ ، فرانس اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری کرانے پر زوردیا ہے جس میں شام میں مشتبہ کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے۔
روس کی درخواست پر شام کی صورتحال پرغور کرنے کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس طے تھا ، تاہم مجوزہ قرارداد کے مسودے پر باضابطہ رائے شماری کیلئے ابھی کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا۔
ادھر اقوام متحدہ میں چین کے سفیر Liu Jieyi نے امید ظاہرکی ہے کہ شمالی شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کیلئے سلامتی کونسل میں پیش کردہ قراردادپر اتفاق رائے ہوسکتاہے۔


comments powered by Disqus