پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطے کے بہترین مفاد میں ہے:جنجوعہ
07 اپریل 2017 (07:10)
0

امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے وفد نے قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیرنے کہاکہ پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطے کے بہترین مفاد میں ہے۔
ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ سیاسی، سفارتی او ر عوام کے عوام سے رابطوں کے ذریعے افغانستان میں صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اوراستحکام اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیاگیا۔


comments powered by Disqus