نئی نامزدسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں امن واستحکام کے حصول پرمبنی ہے

صدر ممنون حسین کا اعتدال پسند، جمہوری ملک کے طورپر پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے پر زور
07 اپریل 2017 (07:02)
0

صدرممنون حسین نے فعال، ترقی یافتہ ، اعتدال پسند اور جمہوری اسلامی ملک کے طورپر پاکستان کاتشخص اجاگر کرنے پرزوردیاہے۔
اسلام آباد میں نئی نامزدسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں امن واستحکام کے حصول پرمبنی ہے۔
صدر نے عالمگیریت کے ثمرات سے استفادہ کرنے کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اُجاگر کرنے پربھی زوردیا۔


comments powered by Disqus