وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ،دو ہزار اٹھارہ تک سات فیصداقتصادی ترقی ہدف حاصل کرنیکی منصوبہ بندی کر رہی ہے

یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین نے پاکستان کی نمایاں اقتصادی کامیابیوں کو سراہا
07 اپریل 2017 (06:43)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت2018ء تک سات فیصداقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
وہ اسلام آباد میں یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین سٹیفن جے ہیڈلے سے باتیں کررہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان موجودہ مالی سال کے اختتام تک پانچ فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ،کاسا اور تاپی جیسے منصوبوں سے علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے کوششیںجاری ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ منصوبے علاقائی روابط کوفروغ دینے ،امن،خوشحالی اور علاقائی ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو بھی فروغ دیں گے۔
یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین نے پاکستان کی نمایاں اقتصادی کامیابیوں کو سراہا۔