نواز شریف نے کہا کہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ پر تعینات یہ شہداء ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

پوری قوم سانحہ گیاری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے:وزیراعظم
07 اپریل 2015 (22:53)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ گیاری کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ان شہداء پر فخر ہے جنہوں نے انتہائی سخت موسم میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے قربانیاں پیش کی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ پر تعینات یہ شہداء ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔