وفد سے باتیں کرتے ہوئے سید عمران گردیزی نے کہا کہ مظفر آباد میں سو کلو واٹ کے ٹرانسمیٹر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

وزیراطلاعات آزاد کشمیر کی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سے ملاقات
07 اپریل 2015 (18:08)
0

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات بازل علی نقوی نے آزاد کشمیر آرٹسٹس ایکویٹی کے صدر اشرف کیانی اور سرپرست اعلیٰ طاہر مسعود منہاس خان کے ہمراہ آج اسلام آباد میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد عمران گردیزی سے ملاقات کی۔

وفد سے باتیں کرتے ہوئے سید عمران گردیزی نے کہا کہ مظفر آباد میں سو کلو واٹ کے ٹرانسمیٹر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ ریڈیواسٹیشن کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا معاملہ بھی وزارت پانی و بجلی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔
کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان نے بھی ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی\' ان سے باتیں کرتے ہوئے سید عمران گردیزی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقار ملک کا اثاثہ ہیں جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
پٹیالہ خاندان کی طرف سے گائے گئے ملی نغموں نے قومی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کیا۔