مقبوضہ کشمیر بھارت کا قانونی حصہ نہیں:گیلانی
07 اپریل 2015 (19:39)
0

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سربراہی میں فورم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا قانونی یا بنیادی حصہ نہیں ہے بلکہ بھارت نے اس پر فوج کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے۔

فورم کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں راجوری میں ایک یونیورسٹی میں طلباء کو ہراساں کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سینئر حریت لیڈر شبیر احمد شاہ نے اننت ناگ اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جاری جدوجہد آزادی کواس کے منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔
بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے کل مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تلاش اور لوگوں کوہراساں کرنے کی کارروائیاں تیزکر دی ہیں۔