کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی حق کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

بھارتی فوج کشمیریوں کی حق کی آوازدبانےمیں کامیاب نہیں ہوگی:میرواعظ عمر فاروق
07 اپریل 2015 (13:41)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کےچیئرمین میرواعظ عمرفاروق نےسرینگرمیں کارکنوں کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسئلہ کشمیرکےپائیدار حل تک آزادی کی تحریک جاری رکھی جائے گی۔اجلاس کے دوران میرواعظ نے شرکاء کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں بتایا۔


انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سفیر کو بتایا ہے کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور خوشگوار تعلقات کی خواہش کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے سے قبل خوشگوار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔