خصوصی پرواز پھنسے ہوئے چینی اور بھارتی شہریوں کو بیجنگ اور دہلی پہنچائے گی۔

پاکستان کی چین اور بھارت کے شہریوں کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کی پیشکش
07 اپریل 2015 (20:30)
0

پاکستان نے منگل کو تیسرے پہر یمن سے کراچی پہنچنے والے چین اور بھارت کے شہریوں کی واپسی کے لئے خصوصی پرواز کی پیشکش ہے۔ خصوصی پرواز پھنسے ہوئے چینی اور بھارتی شہریوں کو بیجنگ اور دہلی پہنچائے گی۔


یمن میں پھنسے چینی اور بھارتی شہریوں کو پاکستانی شہریوں کے ساتھ پاک بحریہ کے جہازASLAT کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان سے اپنے شہریوں کو لے جانے کے لئے انتظامات کرلیے ہیں۔ بھارتی شہریوں نے یمن سے بحفاظت نکالنے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔