منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے کہا کہ جب سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کا راستہ چھوڑتی ہیں تو اس سے جمہوری نظام کمزور ہوتا ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی سے جمہوری نظام کےاستحکام میں مددملےگی:احسن اقبال
07 اپریل 2015 (10:10)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال نےپارلیمنٹ میں تحریک انصاف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوری نظام کے استحکام میں مدد ملے گی۔

ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کا راستہ چھوڑتی ہیں تو اس سے جمہوری نظام کمزور ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ملک میں اتحاد کی بڑی ضرورت ہے جب تمام سیاسی پارٹیوں کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ۔