ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

صدرکا پاکستان،مصر کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر زور
07 اپریل 2015 (20:40)
0

صدر ممنون حسین نے پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کو مستحکم کرنے اور توسیع دینے پر زور دیا ہے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں مصر کے وزیر دفاع جنرلSedky Sobhi سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا پاکستان مصر سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف پر مبنی قریبی سفارتی تعلقات کی ضرورت پرزور دیا۔ صدر نے مقامی بے گھر افراد کیلئے مصر کی امداد کی بھی تعریف کی۔