یہ بات پاکستان کیلئے کرغزستان کے قائم مقام سفیر نے اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاک چین اقتصادی راہداری سے تجارت کے وسیع مواقع ملیں گے
07 اپریل 2015 (20:09)
0

کرغزستان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام سے پاکستان کو ہمسایہ وسطی ایشیائی ملکوں سے تجارت کے وسیع مواقع ملیں گے۔

یہ بات پاکستان کے لئے کرغزستان کے قائم مقام سفیرKUBANYCHBEK TOKTORBAEV نے آج اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کرغزستان کے تاجروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ اشتراک عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


اسلام آباد کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر مزمل صابری نے کہا کہ فریقین کو مشترکہ وزارتی ملاقاتوں کا باقاعدگی سے اہتمام کرنا چاہیے تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جاسکے۔