ممنون حسین نے پاکستان اور سری لنکا کو جنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سارک کو مثالی علاقائی تنظیم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اورسری لنکا کوسارک کومثالی علاقائی تنظیم بنانےکیلئےملکرکام کرنےکی ضرورت ہے:صدر
07 اپریل 2015 (13:14)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورسری لنکاکوجنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سارک کو مثالی علاقائی تنظیم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وہ ایوان صدر اسلام آباد میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے گفتگو کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط سے پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔


صدرنے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرناچاہتاہےاوربھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تعمیری ، پائیداراورنتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ پاکستان مخلص دوست اور برادر ملک ہے۔
صدر ممنون حسین نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ سری لنکا کے صدر سری سینا نے کہا کہ ٹیم جلد پاکستان آئے گی۔


دونوں صدور نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔بعد میں صدر ممنون حسین نے سری لنکا کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔