07 اپریل 2015 (20:12)
0

وزیراعظم کے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے پروگرام کا دوسرامرحلہ جلد شروع ہوگااور اس کا دائرہ کار مدارس کے گریجویٹس تک پھیلایا جائے گا۔

نوجوانوں کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے پروگرام کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ آئندہ مرحلے میں ایک سو سے زائد اہم تجارتی شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔
مدار س کے ایسے گریجویٹس جومیٹرک کے برابر سرٹیفکیٹس کا ڈپلومہ رکھتے ہوں سکیم کے تحت درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔


پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقریباً بائیس ہزار طلباء نے گریجویشن مکمل کی۔