یہ سرٹیفکیٹ کل تک متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو جمع کرا دیئے جائیں۔

بلدیاتی انتخابات:امیدوار انتخابی نشان لینے کیلئے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں
07 اپریل 2015 (20:03)
0

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات2015 ء میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ اگروہ کسی جماعت کا انتخابی نشان لینا چاہتے ہیں تو متعلقہ سیاسی پارٹی سے سر ٹیفکیٹ حاصل کرکے جمع کرائیں۔

یہ سر ٹیفکیٹ کل تک متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو جمع کرا دیئے جائیں۔
تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے پارٹی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے نامزد افراد کی فہرست صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی جائے۔