اجلاس کو بتایا گیا کہ سبز چائے کی کاشت بہت کامیاب رہی ہے اور سائنس دان کالی چائے کا معیار اور ذائقہ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

آزاد کشمیر میں چائے کی کاشت کے منصوبے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
07 اپریل 2015 (19:48)
0

پاکستان زرعی تحقیق کونسل نے آزاد کشمیر میں چائے کی کاشت کے منصوبے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ منگل کو اسلام آباد میں کونسل کے بورڈ آف گورنرز کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔  اجلاس کی صدارت قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سبز چائے کی کاشت بہت کامیاب رہی ہے اور سائنس دان کالی چائے کا معیار اور ذائقہ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔


بورڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سائنس دانوں کیلئے \'\'سال کا بہترین سائنس دان\'\' اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والوں کیلئے ٹیکنالوجی ایوارڈ کی بھی منظوری دی۔