ممنون حسین نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مختلف تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرکی وفاقی ٹیکس محتسب کے اقدامات کی تعریف
07 اپریل 2015 (18:03)
0

صدرممنون حسین نے وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ادارے کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب عبد الرئوف چوہدری سے باتیں کرتے ہوئے کی جنہوں نے صدر کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔


انہوں نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کی تعریف کی۔  ممنون حسین نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مختلف تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔